حکمران ذاتی مفاد کیلئے قوم کو داؤ پر لگا رہے ہیں،قاری زوار بہادر

حکمران ذاتی مفاد کیلئے قوم کو داؤ پر لگا رہے ہیں،قاری زوار بہادر

لاہور (سٹی رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے سر براہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کوٹ لکھپت میں نظام مصطفےٰؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو قوم اپنی حالت بدلنے کی جدوجہد نہیں کرتی اللہ تعالیٰ بھی اُس کی حالت نہیں بدلتا، انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم بالکل مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں اور اگر ہماری قومی بے حسی کا یہی عالم رہا تو ناجانے ہماری حالت کیا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بحران پر بحران آرہے ہیں مگر پوری قوم تماشائی بنی بیٹھی ہے گزشتہ کئی دھائیوں سے وطن عزیز جس بحران کا شکار ہے اس کے ذمہ دار حکمران تو ہیں ہی مگر ہم بھی اپنی قومی ذمہ داری پوری نہیں کررہے حکمران اپنے ذاتی مفاد کے لئے وطن اور قوم کو داؤ پر لگاتے رہے۔ایسے میں علماء کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور لوگوں میں نظام مصطفےٰؐ کے نفاذ کے لئے تحریک چلانی چاہئے کیونکہ ہمارے تمام مسائل کا حل صرف نظام مصطفےٰ ؐ کے نفاذ میں ہے ۔

جب تک پوری قوم اللہ کے حضور توبہ نہیں کرتی اور ملک میں سرکار دو عالم ﷺکا نظام نافذ نہیں ہوتا ملک و قوم مسائل کا شکار ہوتے رہیں گے۔ میاں محمد اکرم کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ نظام مصطفےٰ کانفرنس کی صدارت جے یوپی کے رہنماء مولانا حاجی محمد شوکت نے کی کانفرنس میں حافظ نصیر احمد نورانی ، مولانارشید احمد رضوی، مولاناخادم حسین نقشبندی،مولانا نذر احمد سعیدی اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1