ملتان: ابرار الحق کے کنسرٹ کے دوران جھگڑا، بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد زخمی

ملتان: ابرار الحق کے کنسرٹ کے دوران جھگڑا، بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد زخمی
ملتان: ابرار الحق کے کنسرٹ کے دوران جھگڑا، بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد زخمی

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان میں معروف گلوکار ابرار الحق کے میوزک کنسرٹ کےدوران شائقین اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے سے متعدد نوجوان زخمی ہوگئے۔

ملتان کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ پر ایک ہاو¿سنگ کالونی کی انتظامیہ کی جانب سے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کرایا گیا تھا، جس میں گلوکار ابرار الحق پرفارم کر رہے تھے۔اس دوران کچھ منچلے نوجوان ڈانس کرنے کے لیے سٹیج پر چڑھ گئے، جس سے انتظامیہ اور نوجوانوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔

جھگڑے کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جس سے کئی نوجوان زخمی بھی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جس کے بعد انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا اور لائٹیں بند کرد ی گئیں۔دوسری جانب جھگڑے کے بعد ابرار الحق کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے۔

مزید : تفریح