سانگھڑ کے نزدیک مسافر وین اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

سانگھڑ کے نزدیک مسافر وین اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق
سانگھڑ کے نزدیک مسافر وین اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

  

سانگھڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن)راؤتیانی کے قریب مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سانگھڑ کے نواحی گاؤں راؤتیانی کے قریب مسافر وین اور ڈبل ڈور ڈاٹسن میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے جن میں 2 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سانگھڑ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سانگھڑہسپتال میں سہولیات کی کمی کے باعث کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کئی مریضوں کو نواب شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /سانگھڑ