حمزہ شہبازنے بیٹی کی طبیعت ناسازہونے پر بیرون ملک قیام میں توسیع کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

حمزہ شہبازنے بیٹی کی طبیعت ناسازہونے پر بیرون ملک قیام میں توسیع کیلئے ...
حمزہ شہبازنے بیٹی کی طبیعت ناسازہونے پر بیرون ملک قیام میں توسیع کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے بیٹی کی طبیعت ناساز ہونے پر بیرون ملک مزید15 روز قیام کا فیصلہ کیاہے ،حمزہ شہبازنے لندن میں مزید15 روز قیام میں توسیع سے متعلق ہائیکورٹ میں درخواست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے بیٹی کی طبیعت ناساز ہونے پر بیرون ملک مزید 15 روز قیام کا فیصلہ کیا ہے اور لندن میں مزید15 روز قیام سے متعلق ہائیکورٹ ہائیکورٹ میں درخواست دیدی،درخواست حمزہ شہبازکے وکیل اعظم نذیرتارڑنے دائرکی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ حمزہ شہبازکی بیٹی کی لندن میں ہارٹ سرجری ہے،بیٹی کی طبیعت ٹھیک ہوتے ہی حمزہ شہباز واپس آجائیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور