حامد میر کے دبئی میں فلیٹس ، اصل حقیقت کیا ہے اور ایف بی آر نے نوٹس کسے بھیجا تھا ؟ پتا چل گیا

حامد میر کے دبئی میں فلیٹس ، اصل حقیقت کیا ہے اور ایف بی آر نے نوٹس کسے بھیجا ...
حامد میر کے دبئی میں فلیٹس ، اصل حقیقت کیا ہے اور ایف بی آر نے نوٹس کسے بھیجا تھا ؟ پتا چل گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی و اینکرپرسن حامد میر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایف بی آرکی جانب سے نوٹس ملا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کی دبئی میں جائیدادیں ہیں تاہم صحافی نے اس کی شکایت بھی وزیراعظم سے کر دی اور انہیں سوشل میڈیا پر جاری بھی کر دیا ۔

تاہم ایف بی آر کی جانب سے غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے نوٹسز 24 گھنٹوں میں واپس کر لیے گئے اور اب اس کی اصل حقیقت بھی سامنے آ گئی ہے ۔ نجی ویب سائٹ ’ پاکستان 24 ‘ کے مطابق بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ حامد میر نامی ایک بزنس مین اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف ایٹ میں دو کنال کی کوٹھی کے علاوہ ایک فارم ہاو¿س کے بھی مالک ہیں اور ان کا اینکر حامد میر سے کوئی تعلق نہیں۔دبئی پراپرٹی پر نوٹس ایف بی آر کی غلطی کی وجہ سے حامد میر بزنس مین کے بجائے صحافی حامد میر کے ایڈریس پر بھیج دیا گیا۔ اس پراپرٹی کا کھوج ایف آئی اے نے لگایا تھا لیکن ایف بی آر نے جلدبازی میں مزید تحقیق نہ کی اور نوٹس بھیج دیا۔

ایف بی آر حکام نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے یہ نوٹس چوبیس گھنٹوں میں واپس لے لیا ہے لیکن سوشل میڈیا پر صارفین نے اس کو بڑی تعداد میں پھیلا کر صحافیوں پر تبصرے کئے ہیں۔حامد میر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سیف الرحمان اور مشرف نے میرے اثاثے کھنگالے کچھ نہ نکلا، اب تحریک انصاف والے بھی کوشش کر لیں۔

مزید : قومی