سٹاک ایکس چینج میں تیزی کے مندی،100 انڈیکس میں 338 پوائنٹس کی کمی

سٹاک ایکس چینج میں تیزی کے مندی،100 انڈیکس میں 338 پوائنٹس کی کمی
سٹاک ایکس چینج میں تیزی کے مندی،100 انڈیکس میں 338 پوائنٹس کی کمی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ہے۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جو زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور ڈیڑھ گھنٹے بعد ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی۔

دوپہر ایک بجے رپورٹ فائل کے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 338 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 548 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 188 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا۔

مزید : بزنس