پی ایس ایل پاکستانی برانڈ ہے اور ہم سب کو مل کر اسے کامیاب بنانا چاہیے: سینیٹر فیصل جاوید خان

پی ایس ایل پاکستانی برانڈ ہے اور ہم سب کو مل کر اسے کامیاب بنانا چاہیے: ...
 پی ایس ایل پاکستانی برانڈ ہے اور ہم سب کو مل کر اسے کامیاب بنانا چاہیے: سینیٹر فیصل جاوید خان

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) سینیٹر فیصل جاوید خان نے دبئی میں پی ٹی آئی دبئی کے صدر عرفان افسر اعوان اور پی ٹی آئی ابوظہبی کے صدر رضوان بنگش کے ہمراہ دبئی الکوز اور  حیسنہ(سوناپور) کے مختلف لیبر کیمپز کا دورہ کیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی ورکرز نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد پی ٹی آئی دبئی کے فنانس سیکرٹری جمشید فاضل اور پی ٹی آئی دبئی کے رہنما محمد ثقلین نے کیا، جس میں پی ٹی آئی دبئی کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین انوارالحق ڈوگر ، پی ٹی آئی دبئی ممبر شپ کوآرڈینیٹر افراسیاب ستی، رضوان الحسن، خیام الحق خیام، ڈپٹی سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی شارجہ سید احمد حسن اور امتیاز احمد بھٹہ شامل تھے ۔

لیبر کیمپ میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا پی ایس ایل پاکستانی برانڈ ہے اور ہم سب کو مل کر اسے کامیاب بنانا چاہیے۔ انہوں نے اس بار گراونڈ بھرنے کے لئے اے آر وائی کی خصوصی کاوشوں کا بھی ذکر کیا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ آپ سب لوگ اپنے پیسے بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجیں، ہونڈی یا حوالہ ملکی معیشت کے لئے نقصاندہ ہے۔ پانی کی قلت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ڈیم کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مخیر حضرات دل کھول کر اپنے عطیات دیں۔

پی ٹی آئی دبئی کے صدر عرفان افسر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جو اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو جاننے کے ساتھ ساتھ اوورسیز کے مسائل کو سمجھ کر حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومتی وزرا بیرون ملک لیبر کیمپوں میں جا رہے ہیں۔ یہاں کی حکومت کے ساتھ بھی لیبر کو مزید آسانیاں پیدا کرنے کے لئے بات چیت چل رہی ہے۔پی ٹی آئی ابوظہبی کے صدر رضوان بنگش نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارا برانڈ ہے ہم نے ہر قیمت پر اس کو کامیاب بنانا ہے اور انشا اللہ بہت جلد پی ایس ایل دنیا کی سب سے بڑی لیگ بن جاے گی۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کا پی ٹی آئی دبئی کے صدر عرفان افسر اعوان کے ہمراہ الروابی کمپنی کا دورہ، اوورسیز پاکستانیز سے ملاقاتیں اور پی ایس ایل میں شرکت کرنے اور رقوم کی پاکستان ترسیل کو بنکنگ ذرائع سے بھجوانے پر ایک آگاہی پیغام دیا گیا. اس موقع پر اے آر وای گروپ کے چیئرمین حاجی اقبال نے بھی خصوصی شرکت کی اور پوری ٹیم کی پاکستان سے محبت کے جزبے کو سراہا.

پی ٹی آئی دبئی کے صدر عرفان افسر اعوان نے کارکنان کی خدمات کو سراہا اور خصوصی طور پر پی ٹی آئی دبئی کے ممبر شپ کوآرڈینیٹر احسان الرحمن کو خراج تحسین پیش کیا.

مزید : عرب دنیا