گاڑی کے بعد پائپ سے فرش دھونے پر بھی جرمانہ ، پہلا چالان ہوگیا

گاڑی کے بعد پائپ سے فرش دھونے پر بھی جرمانہ ، پہلا چالان ہوگیا
گاڑی کے بعد پائپ سے فرش دھونے پر بھی جرمانہ ، پہلا چالان ہوگیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) صاف پانی سے دکانوں کے سامنے فرش دھونے پر جرمانہ، واسا نے باغبانپورہ کے ریسٹورنٹ کو پانچ سو روپے جرمانہ کردیا۔ خبریں میڈیا گروپ کے مطابق ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی ہدایت پر پانی کے ضیاع پر جرمانہ کیا گیا۔ اس سے قبل گھروں کے سامنے ریمپ پر گاڑیاں دھونے والوں کو جرمانہ کیا گیا۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ پانی کا بے دریغ استعمال روکنے کیلئے قوانین پر عملدرآمد کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کم جرمانے عائد کیے جارہے ہیں لیکن مستقبل میں بھاری جرمانہ اور سزا عائد ہوگی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور