وطن اور وردی سے پیار کی انوکھی مثال، سندھ پولیس کے اے ایس آئی کی پولیس یونیفارم میں تدفین

وطن اور وردی سے پیار کی انوکھی مثال، سندھ پولیس کے اے ایس آئی کی پولیس ...
وطن اور وردی سے پیار کی انوکھی مثال، سندھ پولیس کے اے ایس آئی کی پولیس یونیفارم میں تدفین

  

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان اور وردی کی محبت سے سرشار سندھ پولیس کے اے ایس آئی (اسسٹنٹ سب انسپیکٹر) کی پولیس یونی فارم میں تدفین کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں بطور اے ایس آئی اپنے فرائض انجام دینے والے ’ذوالفقار گل‘ نے اپنے انتقال سے پہلے وصیت کی تھی کہ انہیں کفن کی جگہ پولیس کی وردی میں دفنایا جائے۔کورنگی تھانے میں تعینات اور چوکی انچارج کے امور انجام دینے والے ذوالفقار گل عارضہ قلب میں مبتلا تھے، انہوں نے اپنے انتقال سے قبل اہل خانہ کو تحریری وصیت کی تھی۔

کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے اے ایس آئی کا تعلق عیسائی مذہب سے تھا، ان کی تدفین وصیت کے مطابق ذاتی مقام پر مسیح مذہبی رسومات کے تحت کی گئی۔ اہل خانہ نے وصیت پر من وعن عمل کرتے ہوئے تدفین سے قبل مرحوم کی یادگار تصویر بھی بنائی۔اہل خانہ کے مطابق ذوالفقار گل نے مرنے سے قبل اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ پولیس وردی میں ہی دنیا سے رخصت ہونا چاہتے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی