ملکی معیشت کی گاڑی بالکل ٹھیک چل رہی ہے،روپے کی قدر میں کمی کا فائدہ آئندہ 5 ماہ میں نظر آئےگا، مشیر تجارت

ملکی معیشت کی گاڑی بالکل ٹھیک چل رہی ہے،روپے کی قدر میں کمی کا فائدہ آئندہ 5 ...
ملکی معیشت کی گاڑی بالکل ٹھیک چل رہی ہے،روپے کی قدر میں کمی کا فائدہ آئندہ 5 ماہ میں نظر آئےگا، مشیر تجارت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی ٹھیک ہے اور گاڑی بالکل ٹھیک چل رہی ہے جب کہ روپے کی قدر میں کمی کا فائدہ آئندہ 5 ماہ میں نظر آئےگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ملک میں درآمدات کم ہوگئی ہیں اور7 ماہ میں 2 ارب ڈالر کی بچت ہوئی ہے، اس کا مطلب ہماری پالیسی ٹھیک ہے اور گاڑی بالکل ٹھیک چل رہی ہے، درآمدات سے متعلق آئندہ رہ جانے والے 5 ماہ کے نتائج اور بہتر ہوں گے۔

انہوں نے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 34.26 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران درآمدات35اعشاریہ 54 ارب ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ 3اعشاریہ21 ارب ڈالر رہا، رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ 2اعشاریہ19 ارب ڈالر ہے، گزشتہ سال کی نسبت برآمدات میں2اعشاریہ46فیصد اضافہ ہوا اور رواں سال برآمدات 7 ماہ میں 13 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔

عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ برآمدات میں صرف 4 فیصد اضافہ ہوا ہے، روپے کی قدر میں کمی کا فائدہ آئندہ 5 ماہ میں نظر آئےگا۔مشیر تجارت نے مزید بتایا کہ ٹیکسائل کی برآمدات میں اضافہ ہوگا، گزشتہ 7 ماہ میں فرنس آئل کی درآمد میں کمی ہوئی ہے، بجلی بنانے کے دوسرے طریقے اختیار کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشینری اور کھانے پینے کی اشیا میں کمی آئی ہے، فوڈ آئٹمز اور ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوا، ملکی سطح پر سیمنٹ کی کھپت میں کمی ہوئی ہے جب کہ مقامی سطح پر سیمنٹ کی مانگ میں 9 فیصد کم ہوئی، سمینٹ کی برآمدات میں 50 فیصد اضافہ ہوا، سیمنٹ سری لنکا اور بنگلا دیش برآمد ہو رہا ہے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانےکی کوئی بات نہیں کی، صرف یہ بات ہوئی کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جائیں گے، ہم کسی نئے آزادنہ تجارتی معاہدے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد