سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی میت سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا

سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی میت سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا
سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی میت سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ صحافی جمال خاشقجی کی میت کہاں ہے ؟یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال 2اکتوبر کو استنبول میں قونصل خانے میں جمال خاشقجی کو قتل کرنیوالی ٹیم کو بھی حراست میں لے رکھا ہے جبکہ مقتول کی لاش کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا۔

اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میں سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہاہے کہ ہماری حدود سے باہر سعودی شہریوں نے یہ قتل کیا اوراس جرم میں 11افراد کو ملزم ٹھہرایاگیالیکن جمال خاشقجی کی میت کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ’ ’ہمیں معلوم نہیں“۔عادل الجبیر کاکہناتھاکہ پبلک پراسیکیوٹر کیس سے متعلق ذمہ دارہے اور انہوں نے ترکی سے شواہد مانگے ہیں لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ۔

زیرحراست افراد کی طرف سے لاش سے متعلق نہ بتانے کے بارے میں سوال پر عادل الجبیر کاکہناتھاکہ ’ہم تاحال تفتیش کررہے ہیں، ہمارے پاس کئی ممکنات ہیں اور ہم پوچھ گچھ کررہے ہیںکہ انہوں نے لاش کیساتھ کیا کیا، میرا خیال ہے کہ تفتیش چل رہی ہے اور امید ہے کہ ہم سچ تک پہنچ جائیں گے ۔

مزید : عرب دنیا