رجنی کانت کی چھوٹی بیٹی نے دوسری شادی کر لی

رجنی کانت کی چھوٹی بیٹی نے دوسری شادی کر لی
رجنی کانت کی چھوٹی بیٹی نے دوسری شادی کر لی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اور تالم فلموں کے سپر سٹار رجنی کانت کی چھوٹی بیٹی اداکارہ سندریا رجنی کانت نے طلاق کے ایک سال بعد دوسری شادی کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رجنی کانت کی بیٹی کی عمر 34 سال ہے اور پہلی شادی سے ان کا بیٹا بھی ہے تاہم ان کے دوسرے شوہر وشاگن واننگ مودی بھی کنوارے نہیں بلکہ طلاق یافتہ ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے چنئی میں آج صبح شادی کر لی ہے ۔دونوں کی شادی میں اہل خانہ سمیت قریبی دوستوں اور تامل فلم انڈسٹری کی شخصیات نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ دونوں کی منگنی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، تاہم دونوں کے خاندان نے اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا تھا، تاہم اطلاعات تھیں کہ دونوں فروری 2019 تک شادی کرلیں گے۔پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ دونوں ویلن ٹائنز ڈے پر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

سندریا رجنی کانت کی یہ دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی 2010 میں ایک کاروباری شخص سے کی تھی، جن سے انہوں نے 2017 میں طلاق لی۔سندریا رجنی کانت کو پہلے شوہر سے ایک 5 سال کا بیٹا بھی ہے۔سندریا رجنی کے دوسرے شوہر وشاگن واننگ مودی بھی تامل فلموں کے اداکار ہیں، تاہم وہ اداکاری سے قبل کاروبار سے منسلک تھے۔

مزید : تفریح