موڈیز نے پاکستانی بینکس کا آوٹ لک منفی کر دیا

موڈیز نے پاکستانی بینکس کا آوٹ لک منفی کر دیا
موڈیز نے پاکستانی بینکس کا آوٹ لک منفی کر دیا

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانیوں کو افسوسناک خبر سناتے ہوئے پاکستانی بینکس کا آوٹ لک منفی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بینکوں نے حکومتی بانڈز میں بہت رقم لگا رکھی ہے، بینکوں کا کریڈٹ نچلی پروفائل کے سرکاری بانڈز سے منسلک ہوگیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگلے ڈیڑھ سال تک بینکوں کو نچلی پروفائل کے سرکاری بانڈز کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا اور بینکوں کو سست معیشت کے ساتھ کام کرنے میں مشکلات کا سامنا رہے گا ۔بینکوں کیلئے کاروبار کے مواقع محدود ہو گئے ہیں، ایک سال میں پاکستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 30 فیصدکم ہوئی ۔

مزید : بزنس