بارات میں ناچ گانے کی وجہ سے دولہا سمیت باراتی گندے نالے میں جا گرے ،ہال کا مالک بڑی مشکل میں پھنس گیا

بارات میں ناچ گانے کی وجہ سے دولہا سمیت باراتی گندے نالے میں جا گرے ،ہال کا ...
بارات میں ناچ گانے کی وجہ سے دولہا سمیت باراتی گندے نالے میں جا گرے ،ہال کا مالک بڑی مشکل میں پھنس گیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی گاﺅں ہوشیار پور میں شادی کی تقریب میں پل گرنے سے دولہا سمیت 15باراتی سیور یج نالے میں جا گرے جس کے نتیجے میں دو کمسن بچے معمولی زخمی ہو گئے۔ اولیو گارڈن ہال میں باراتی مسلسل 10 منٹ سے ناچ گانے میں مصروف تھے کہ پل وزن برداشت نہ کر سکا اور باراتی نالے میں جاگرے۔اس حوالے سے شادی ہال کے مالک اوپی شرما نے بتایا کہ گزشتہ 15سالوں میں پہلی مرتبہ بدقسمتی سے یہ حادثہ پیش آیا، وہ لڑکی والوں سے معذرت خواہ ہیں اور ان کو تمام قیمت دینے کو تیار ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے لڑکی کے گھر والوں کو3 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کیا جس کے بعدشادی کی تقریب دوبارہ شروع ہوئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس