”مائیکل جیکسن اپنے بھتیجوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ اپنے چھوٹے بیٹے کو ۔۔۔ “ آنجہانی گلوکار پر اب تک کا شرمناک الزام لگ گیا

”مائیکل جیکسن اپنے بھتیجوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ اپنے ...
”مائیکل جیکسن اپنے بھتیجوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ اپنے چھوٹے بیٹے کو ۔۔۔ “ آنجہانی گلوکار پر اب تک کا شرمناک الزام لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات سامنے آنے کے بعد اب ایک اور نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔
برطانوی اخبار دی سن نے دعویٰ کیا ہے کہ مائیکل جیکسن اپنے بھتیجوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے جبکہ اپنے چھوٹے بیٹے پرنس جیکسن (بلینکٹ جیکسن) کو بھی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کیلئے تیار کر رہا تھا۔برطانوی اخبار نے ایک امریکی اخبار کے کالم کا حوالہ دیا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔
کالم نویس نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مائیکل جیکسن کے اہلخانہ کو بہت پریشانی رہتی ہے کیونکہ آنجہانی پاپ گلوکار اپنی ہی فیملی کے کم عمر بچوں پر بری نظر رکھتا اور انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ مائیکل جیکسن کے ایک فیملی ممبر نے خدشہ ظاہر کیا کہ آنجہانی گلوکار اپنے کئی کم عمر بھتیجوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرچکا تھا اور اپنے چھوٹے بیٹے پرنس کے ساتھ بھی یہی کچھ کرنا چاہتا تھا۔
خیال رہے کہ آنجہانی پاپ گلوکار پر متعدد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات لگے ہیں۔ اس حوالے سے حال ہی میں ایک ڈاکیومنٹری بھی ریلیز ہوئی ہے جس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ آنجہانی گلوکار نے ایک بچے سے شادی بھی کر رکھی تھی۔
دوسری جانب مائیکل جیکسن فیملی کے وکیل ہوورڈ وٹزمین نے آنجہانی گلوکار پر لگنے والے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ بہت ہی بیہودہ بات ہے کہ کوئی شخص اپنے ہی بچوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرے۔

مزید :

تفریح -