ٹیکسی میں خاتون مسافر سے جنسی خواہش پوری کرنے کی کوشش پر اوبرڈرائیور کو لینے کے دینے پڑ گئے

ٹیکسی میں خاتون مسافر سے جنسی خواہش پوری کرنے کی کوشش پر اوبرڈرائیور کو لینے ...
ٹیکسی میں خاتون مسافر سے جنسی خواہش پوری کرنے کی کوشش پر اوبرڈرائیور کو لینے کے دینے پڑ گئے

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست میساچوٹس میں خاتون مسافر کو پیسوں کے بدلے جنسی تعلق کی پیش کش کرنے اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس نے اوبر کے ایک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ڈان نیوز کے مطابق اوبر کی ٹیکسی میں سفر کرنیوالی خاتون مسافر نے پولیس کو اطلاع دی کہ اوبر ڈرائیور نے دوران سفر نامناسب انداز میں اس کو چھوا اور رضا مندنہ ہونے پر زبردستی کرنے کی کوشش کی،خاتون نے دعویٰ کیا کہ اوبر ڈرائیور نے ابتدائی طور پرنامناسب انداز میں اس کی ٹانگوں کو چھوا اور انکار کرنے پر ڈرائیور نے کہا کہ خاتون پیسے لیکر اس کو اپنی جنسی خواہش پور ی کرنے دے ۔

مسافرخاتون کے مطابق اوبر ڈرائیور نے مجھے 100 ڈالرز کے بدلے جنسی تعلق قائم کرنے کی پیش کش کی لیکن میں نے انکار کردیا، جنسی تعلق استوار کرنے کے انکار کے بعد ڈرائیور نے نامناسب انداز میں چھوا، جس کے بعد خاتون نے ڈرائیور کو دھمکی دی کہ وہ پولیس کو مطلع کردوں گی ، پولیس کی دھمکی دیے جانے کے بعد ہی ڈرائیور نے ان کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی،اوبر ڈرائیور کی جانب سے زبردستی کئے جانے پر خاتون نے پولیس کو اطلاع دی اور ڈرائیور کا نمبر بھی فراہم کردیاجس پر پولیس نے نمبر کی مدد سے ڈرائیور کاکھوج لگا کرگرفتار کرلیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دنیا کے مختلف ممالک میں اوبر سمیت دیگر آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ڈرائیورز پر بھی اس قسم کے الزامات لگتے رہتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس