آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ ...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی ملاقات

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں علاقا ئی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر آرمی چیف نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا ۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 17فروری کو پاکستان آرہے ہیں اور ان سے پہلے اسلامی فوج کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی پاکستان تشریف لے آئے ہیں جو یہاں اس اہم ترین دورے سے متعلق سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں