” نانی نے خصم کیا بُرا کیا‘ کر کے چھوڑ دیا اور بُرا کیا “، حسن نثار نے تحریک انصاف کہ فیصلے کو تھوک کر چاٹنے کے مترادف قراردیدیا

” نانی نے خصم کیا بُرا کیا‘ کر کے چھوڑ دیا اور بُرا کیا “، حسن نثار نے تحریک ...
” نانی نے خصم کیا بُرا کیا‘ کر کے چھوڑ دیا اور بُرا کیا “، حسن نثار نے تحریک انصاف کہ فیصلے کو تھوک کر چاٹنے کے مترادف قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ شہبازشریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ کوہٹانے کا فیصلہ ایسے ہی ہے کہ جیسے ” نانی نے خصم کیا بُرا کیا‘ کر کے چھوڑ دیا اور بُرا کیا “، تحریک انصاف اب تھوک کر چاٹ رہی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اب شہباز شریف کو چیئر مین پی اے سی سے ہٹانے کی باتیں کی جارہی ہیں لیکن بندہ پوچھے کہ تم نے بنایا کیوں تھا ؟ ایک بندے کا احتساب ہورہاہے اور احتساب کرنیوالوں کو طلب کرنے کا اختیار اس کودیدیا گیا ، یہ قانون ہی غلط ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب تھوک کے چاٹ رہی ہے ، یہ کام بالکل ایسے ہی ہے کہ جیس” نانی نے خصم کیا بُرا کیا‘ کر کے چھوڑ دیا اور بُرا کیا “۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ والے ذہنی تواز ن کھوتے جارہے ہیں، علیمہ خان پر این آر او کا الزام لگانے کیلئے ضروری ہے بندہ انتہائی قسم کا بے شرم اوربے حیا ہو، یہ اس قسم کی بات ہے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے شرم آتی ہے اوربدبو آتی ہے ۔

مزید :

قومی -