”میں بھی لیگ کھیلوں گااور بچوں تم دیکھوگے کہ تیزی۔۔۔ “پی ایس ایل سے چند دن قبل شعیب اختر نے بڑا اعلان کرکے نئے بلے بازوں کو پریشان کردیا

”میں بھی لیگ کھیلوں گااور بچوں تم دیکھوگے کہ تیزی۔۔۔ “پی ایس ایل سے چند دن ...
”میں بھی لیگ کھیلوں گااور بچوں تم دیکھوگے کہ تیزی۔۔۔ “پی ایس ایل سے چند دن قبل شعیب اختر نے بڑا اعلان کرکے نئے بلے بازوں کو پریشان کردیا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے پی ایس ایل کے میگا ایونٹ سے چند دن قبل دوبارہ کھیلنے کا اشارہ دے کر نئے بلے بازوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج کل کے بچوں کو لگتا ہے کہ انہیں بہت کچھ آتا ہے اور ان کو یہ بھی لگتا ہے کہ وہ میری تیزی کو چیلنج بھی کر سکتے ہیں ،توبچوں میں واپس آرہا ہوں اور میں اب تمہیں دکھاﺅں گا کہ تیزی ہوتی کیا ہے ۔میں بھی اب لیگ کھیلوں گا اور تمہیں بتا دوں گا کہ تیزی ہوتی کیا چیز ہے ۔اب تم بچ کر رہنا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید : کھیل