حکومت آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کو پوشیدہ رکھ رہی ہے ، ہارون الرشید نے اخفائے رازکی وجہ بتادی

حکومت آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کو پوشیدہ رکھ رہی ہے ، ہارون الرشید نے اخفائے ...
حکومت آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کو پوشیدہ رکھ رہی ہے ، ہارون الرشید نے اخفائے رازکی وجہ بتادی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کو اس لئے خفیہ رکھ رہی ہے کہ اس میں کچھ ایسی شرائط ہیں جن کے منظر عام پر آنے سے حکومت پر تنقید ہوگی۔

دنیانیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کو اس لئے خفیہ رکھ رہی ہے کہ اس میں کچھ ایسی شرائط ہیں جن کے منظر عام پر آنے سے حکومت پر تنقید ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دوسرے ملکوں سے پیسے لئے ہیں ، ان پر سود تو دیں گے البتہ کچھ کم دیں گے ، حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے اچھا کیاہے اور اگر اس کوجلدی کرلیتے تو زیادہ اچھا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر ملک کی معیشت کو سمجھ نہیں سکے ، ان کو معاشی ماہرین کی بات سننا چاہئے اور ان سے مشورہ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی لیڈر نہیں ہوتا بلکہ دیوتا ہوتا ہے ، قوموں کو علم اوراعتدال درکار ہوتا ہے اوراس کا کہیں نام ونشان نہیں ہے ، اس طرح معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری روز قیامت سے پہلے تک یہ نہیں مانیں گے کہ چوری کی ہے ۔

مزید : قومی