آج سے 6دن پہلے تک یہ معاملہ واضح نہیں تھا کہ حکومت ۔۔۔“ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نے حقیقت عیاں کردی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاویدلطیف نے کہاہے کہ آج سے چھ دن پہلے تک بھی یہ معاملہ واضح نہیں تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس جارہی ہے لیکن دنیا کو پتہ تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط تسلیم کرلی ہیں ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف وہی ہے جس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ،دہشتگردی کاخاتمہ کیا اور توانائی بحران حل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو چھ ماہ ہوگئے ہیں اور آج سے چھ دن پہلے تک بھی یہ معاملہ واضح نہیں تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس جارہی ہے لیکن دنیا کو پتہ تھا ،حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط تسلیم کرلی ہیں ، موڈیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بینکوں کی ریٹنگ منفی ہوگئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں افراط زر 3.9پر آگئی تھی اور اب 8.9ہے ، اسی موڈیز نے 2018میں کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں گراوٹ آنے والی ہے تو اس وقت اس کا کیوں سد باب نہ کیاگیا؟انہوں نے کہا کہ اب گیس کا 286یونٹ کا بل 35سو روپے آئے گا اور اگر یہ یونٹ 287پرچلا گیا تو یہ بل گیارہ ہزار تک پہنچ جائیگا تو ایک شخص جس کی آمدن 15سے 20ہزار کے درمیان ہے ، وہ اس کا انتظام کیسے کرے گا؟