یہ ملک اب ایسے نہیں چلے گا ، معروف قانون دان علی احمد کرد نے انتہائی خوفناک پیشگوئی کردی

یہ ملک اب ایسے نہیں چلے گا ، معروف قانون دان علی احمد کرد نے انتہائی خوفناک ...
یہ ملک اب ایسے نہیں چلے گا ، معروف قانون دان علی احمد کرد نے انتہائی خوفناک پیشگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف قانون دان علی احمد کرد نے کہاہے کہ یہ ملک اب خون خرابے کے بغیر نہیں چلے گا ، اس ملک میں انقلاب آنا چاہئے اور دعا کریں کے وہ کسی خون خرابے کے بغیر آئے جب تک ایک ایک آدمی نہیں بولے گا ، اس ملک میں کچھ نہیں ہوگا،یہ ملک صرف عمران خان ، نواز شریف اور آصف زرداری کانہیں ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی احمد کرد نے کہا کہ یہ ملک صرف عمران خان ، نواز شریف اور آصف زرداری کانہیں ہے ، اس ملک میں جتنے بڑے بڑے لوگ ہیں ، وہ ڈرائنگ رومز میں بیٹھ کر بات کرتے ہیں، یہ ایک لاکھ آدمیوں کا ملک ہے جوایلیٹ کلاس کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب توٹیل پر رہنے والے ہیں ، اس ملک میں غربت جس انداز میں جارہی ہے کہ لوگ بڑی مشکل سے اپنے بچوں کیلئے روٹی حاصل کررہے ہیں، آج ہر شخص کے زبان پر یہ سوال ہے کہ اس ملک میں کیاہورہا ہے؟ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بعد اس ملک میں کچھ نہیں رہے گا ، اس ملک میں قانون سازی صرف امیر طبقے کیلئے ہوتی ہے ، آئی ایم ایف کے پاس جانا حکومت کی کوئی مجبوری نہیں ہے ،حکومت لوگوں کو یقین دلائے کہ وہ لوگوں کے ایک ایک پیسے کی حفاظت کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک اب خون خرابے کے بغیر نہیں چلے گا ، اس ملک میں انقلاب آنا چاہئے اور دعا کریں کے وہ کسی خون خرابے کے بغیر آئے جب تک ایک ایک آدمی نہیں بولے گا ، اس ملک میں کچھ نہیں ہوگا ۔

مزید :

قومی -