حکومتی اصلاحات کے نتائج آنے میں ابھی کتنے سال لگیں گے؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے ڈیڈلائن دیدی

حکومتی اصلاحات کے نتائج آنے میں ابھی کتنے سال لگیں گے؟ وزیراعظم کے معاون ...
حکومتی اصلاحات کے نتائج آنے میں ابھی کتنے سال لگیں گے؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے ڈیڈلائن دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ تحریک انصا ف کی اصلاحات کے نتائج آنے میں ڈیڑھ سے دوسال لگیں گے، اسحاق ڈار اس لئے ملک چھوڑ کر بھاگ گئے کہ ان کوپتہ تھا کہ قرضے قرضے لے لے کر ملک کو گروی رکھ دیا ہے۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہاہے کہ اسحاق ڈار اس لئے ملک چھوڑ کر بھاگ گئے کہ ان کوپتہ تھا کہ قرضے قرضے لے لے کر ملک کو گروی رکھ دیا ہے ، ہم نے کبھی نہیں کہا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گیس ، انرجی اور بجلی کے خسارے کو آئی ایم ایف کے ساتھ نتھی نہیں کیا جاسکتا، ہم نے کوشش کی ہے کہ ہم کو اپنی شرائط پر قرضہ ملے ، میڈیا کاحق بنتاہے کہ وہ ہم سے پوچھے لیکن اپوزیشن کاحق نہیں بنتا کہ ہم سے پوچھے کیونکہ وہ تو تباہی کے ذمہ دار ہیں ، اگر اپوزیشن ہم کو تباہی کا ذمے دار قراردینے کی کوشش کررہی ہے تو کیا وہ ٹھیک کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک بندہ معاشی قتل کرکے ملک سے بھاگ گیاہے بعد میں پکڑے تو گھر والے ہی جاتے ہیں، تحریک انصا ف کی اصلاحات کے نتائج آنے میں ڈیڑھ سے دوسال لگیں گے۔

مزید :

قومی -