ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر نے اصغرخان کیس میں اپنے قائدین کے خلاف بھی کارروائی کی حمایت کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خرم دستگیر نے کہاہے کہ اصغر خان کیس کی مزید انکوائری ہونی چاہئے جس جس نے جو بھی کیاہے ، چاہئے وہ فوجی افسران تھے یا ہمارے قائدین تھے ، ان کواس کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
ضرور پڑھیں: ولی عہد کے بعد 189 سعودی شاہی مہمان خصوصی طیارے سے کہاں روانہ ہوگئے؟ سعودی عرب نہیں گئے بلکہ ۔۔۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہاکہ صرف میرے حلقے میں لوگوں کے بل چار گنا زیادہ آئے ہیں، پور ے ملک میں لوگوں کے گیس کے بل زیادہ آرہے ہیں اور لوگ بلبلا رہے ہیں، 57پیسے فی یونٹ اضافہ عوام حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے ادا کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اصغر خان کیس کی مزید انکوائری ہونی چاہئے جس جس نے جو بھی کیاہے ، چاہئے وہ فوجی افسران تھے یا ہمارے قائدین تھے ، ان کواس کا سامنا کرنا پڑے گا ۔