عادی مجرموں کے ساتھ اب یہ کام نہیں ہوگا ،وفاقی وزیر علی محمد خان نے اہم معاملے پر وضاحت کردی

عادی مجرموں کے ساتھ اب یہ کام نہیں ہوگا ،وفاقی وزیر علی محمد خان نے اہم ...
عادی مجرموں کے ساتھ اب یہ کام نہیں ہوگا ،وفاقی وزیر علی محمد خان نے اہم معاملے پر وضاحت کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاہے کہ عمران خان نے عادی مجرموں کو این آر او یاد دلایا ہے ، اب این آر او نہیں ہوگا۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ عمران خان نے عادی مجرموں کو این آر او یاد دلایا ہے ، اب این آر او نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ہوتی تو پہلے دن ہی آئی ایم ایف کے پاس چلے جاتے ، عمران خان پر یو اے ای ، قطر اور سعودی عرب سمیت سب نے اعتماد کیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کے حوالے سے جو فیصلہ کیاہے ، اس پر عمل ہوگا اور ایف آئی اے کو اس پر عمل کرناچاہئے ، اس میں جس نے بھی جو کچھ کیا ہے اور ان کے خلاف شواہد ہیں تو اس کواس کی سزا ملنی چاہئے ۔

مزید : قومی