آئینی ماہر سلمان اکرم راجہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق عدلیہ کے کردار کی وضاحت کردی

آئینی ماہر سلمان اکرم راجہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق عدلیہ کے کردار ...
آئینی ماہر سلمان اکرم راجہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق عدلیہ کے کردار کی وضاحت کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ انتظامی معاملہ ہے ، اس میں عدالتوں کاعمل دخل نہیں ہے این آر او کی بات کرنا غیر قانونی اور غیر سیاسی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے آئینی ماہر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ این آر او کی بات کرنا غیر قانونی اور غیر سیاسی ہے ،سپریم کورٹ نے این آر او کالعدم قراردیا ہواہے ۔

انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس کی اہمیت بہت زیادہ ہے ، اصغر خان مرحوم اسی لئے 16سال ڈٹے رہے ، کسی بھی آئنی عہدیدار کے حلف کی بڑی اہمیت ہے جوشخص اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتاہے ، وہ ایک بہت بڑے جرم کا کا ارتکا ب کرتاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ انتظامی معاملہ ہے ، اس میں عدالتوں کاعمل دخل نہیں ہے ۔

مزید : قومی