شہبازشر یف کیخلاف یہ آپشن ضرور استعمال کریں گے ، وفاقی وزیر فیصل واڈا نے حکومتی ارادوں کا واشگاف اظہار کردیا

شہبازشر یف کیخلاف یہ آپشن ضرور استعمال کریں گے ، وفاقی وزیر فیصل واڈا نے ...
شہبازشر یف کیخلاف یہ آپشن ضرور استعمال کریں گے ، وفاقی وزیر فیصل واڈا نے حکومتی ارادوں کا واشگاف اظہار کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ شہبازشریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ سے ڈی سیٹ کرنے کا آپشن ضرور استعمال کریں گے،ڈیل یہ ہے کہ پیسے بھی واپس کریں اور سزا بھی کاٹیں۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ سزاکاٹیں اورپیسے بھی واپس کریں ، یہ ڈیل ہے ، دیکھنا چاہتے ہیں کہ بڑے بڑے کیسز کے بعد لوگ آزاد کیوں گھوم رہے ہیں؟ہمارے کچھ لوگوں کی سوچ تھی کہ پارلیمنٹ کوچلنے دیا جائے ، مریم نواز کاٹوئٹر خاموش ہے اور نواز شریف بھی خاموش ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلائی مخلوق سے سپہ سالار تک شہبازشریف کا بیان واضح تھا، عدلیہ آزاد ہے ،میں نہیں سمجھتا کہ جسٹس قیوم والا معاملہ دہرایا جائے گا ، وزیر اعظم کے ساتھ دس دس گاڑیاں نہیں ، شہباز شریف کے ساتھ کیوں ہیں؟ڈیل کی خواہش ن لیگ کوپہلے دن سے تھی ، ڈیل کی باتیں سگنل ہیں ، عمران خان کے ہوتے ایسانہیں ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ سے ڈی سیٹ کرنے کا آپشن ضرور استعمال کریں گے ۔

مزید : قومی