”عمران خان نواز شریف کے حوالے سے کوشش کررہے کہ۔۔۔“:محسن رانجھا نے وزیر اعظم پرسنگین الزام لگا دیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن رانجھا نے کہاہے کہ نواز شریف کیس میں کوشش کی جارہی ہے کہ قانون بدل دیا جائے ،عمران خان عدالتوں پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محسن رانجھا نے کہا کہ نواز شریف کیس میں کوشش کی جارہی ہے کہ قانون بدل دیا جائے ، نواز شریف کوایک کیس پر سزا ہوئی اس کی اپیل پر سماعت باقی ہے ، عمران خان عدالتوں پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف شائد پاکستان کے قانون سے واقف نہیں ، عمران خان ڈیل کیسے دے سکتے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ سڑکوں پر نکلنے کا آپشن آخری ہو۔