وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی سپورٹس کار میں بیٹھے ہوئے ایسی تصویر سامنے آگئی کہ آپ ’فاسٹ اینڈ فیوریس ‘کے وین ڈیزل کو بھی بھول جائیں گے

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی سپورٹس کار میں بیٹھے ہوئے ایسی تصویر سامنے آگئی کہ ...
وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی سپورٹس کار میں بیٹھے ہوئے ایسی تصویر سامنے آگئی کہ آپ ’فاسٹ اینڈ فیوریس ‘کے وین ڈیزل کو بھی بھول جائیں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نت نئی حرکتوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ،کبھی وہ سیکیورٹی آپریشن کے دوران بلٹ پروف جیکٹ اور پستول لے کر پہنچ جاتے ہیں تو کبھی پروٹوکول کی گاڑیوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھے شہر کا چکر لگاتے ہوئے پائے جاتے ہیں ۔اب ان کی سپورٹس کار میں بیٹھے تصویر سامنے آگئی ہے جو کہ پاکستانیوں کے لیے حیران کن ہے کیونکہ پاکستانیوں نے کسی وزیر کو سپورٹس کار میں بیٹھے نہیں دیکھا ہو گا ۔

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر راشد نصر اللہ نامی شخص نے فیصل واوڈا کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ انتہائی خوبصورت نظر آنے والی پیلے رنگ کی سپورٹس کار میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔اس تصویر کے ساتھ راشد نصر اللہ نے پیغام لکھا کہ قوم کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ سادگی والی حکومت ہے یاعیاشی والی ؟

حفظہ خان نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں سب سے سٹائیلش وزیر ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس