این آر او جیسے معاملات معاہدوں کے نتیجے میں ہوئے ، قمر زمان کائرہ نے سرے محل کے حوالے سے اہم بات کردی

این آر او جیسے معاملات معاہدوں کے نتیجے میں ہوئے ، قمر زمان کائرہ نے سرے محل ...
این آر او جیسے معاملات معاہدوں کے نتیجے میں ہوئے ، قمر زمان کائرہ نے سرے محل کے حوالے سے اہم بات کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ این آر اوجیسے معاملات معاہدوں کے نتیجے میں ہوئے ،سرے محل پر کوئی این آر او ہواتھا تو اس کو سامنے لایا جائے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ این آر او کا شور کرکے حکومت کسی اور کو پیغام دینے کی کوشش کررہی ہے ، سرے محل پر کوئی این آر او ہواتھا تو اس کو سامنے لایا جائے، ماضی میں ثابت ہواہے کہ ایسے معاملات میں زبان نرم ہوجاتی ہے ، این آر اوجیسے معاملات معاہدات کے نتیجے میں ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا معاملہ ہم پرداغ ہے جس کا سامنا ہمیں کرناپڑے گا ، شہبازشریف پر جو الزامات ہیں ، ان کی اتنی اہمیت نہیں ہے ۔

مزید : قومی