” میرے پاس بہت سے پیسے اکٹھے ہوجائیں گے تو اس لڑکی کو ۔۔۔“ کارتک آریان نے ایسی خواہش ظاہر کردی کہ سارہ علی خان کو بھی یقین نہ آئے

” میرے پاس بہت سے پیسے اکٹھے ہوجائیں گے تو اس لڑکی کو ۔۔۔“ کارتک آریان نے ...
” میرے پاس بہت سے پیسے اکٹھے ہوجائیں گے تو اس لڑکی کو ۔۔۔“ کارتک آریان نے ایسی خواہش ظاہر کردی کہ سارہ علی خان کو بھی یقین نہ آئے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کا کہنا ہے کہ وہ سارہ علی خان کے ساتھ عشق تو لڑانا چاہتے ہیں لیکن اس سے پہلے انہیں سیف علی خان کی شرائط پوری کرنا ہوں گی اور بہت سے پیسے جمع کرنے ہوں گے۔

ٹی وی پروگرام کافی ود کرن میں میزبان کرن جوہر نے کارتک آریان سے سارہ علی خان کے حوالے سے سوال پوچھا۔ خیال رہے کہ سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان اپنے ایک انٹرویو کے دوران کارتک کیلئے اظہار محبت کرچکی ہیں۔ سارہ کی فلم ’ سمبا‘ کے ہیرو رنویر سنگھ نے دونوں کی ملاقات بھی کرائی تھی لیکن بات آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔ کارتک آریان نے سارہ علی خان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ سیف علی خان نے سارہ کے ساتھ ڈیٹ پر جانے سے پہلے یہ شرط رکھی ہے کہ میں بہت سا پیسہ کمالوں اور جب میرے پاس بہت سے پیسے آجائیں گے تو اس کے بعد ہی سارہ کو ڈیٹ پر جانے کیلئے کہوں گا۔

اننیا پانڈے اور شردھا کپور کے ساتھ معاشقے کی خبروں کے حوالے سے کارتک آریان نے کہا کہ اننیا پانڈے کے ساتھ ان کی فلم آرہی ہے ۔ وہ اس وقت کسی بھی لڑکے کے ساتھ معاشقہ لڑانے کی بجائے اپنے کیریئر پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔

اپنی تعلیم کے بارے میں کارتک نے بتایا کہ انہوں نے ممبئی کے ایک کالج میں داخلہ لیا تھا لیکن وہ ہر روز کلاسز چھوڑ کر آڈیشن دینے کیلئے بھاگ کھڑے ہوتے تھے۔ ’ میں کلاسز میں اتنا کم جاتا تھا کہ ایک دفعہ ایک خاتون ٹیچر نے مجھے کہا کہ اگر تم مجھے میرا نام بتادو تو میں تمہیں پاس کردوں گی، یہ بہت ہی آسان تھا لیکن مجھے ٹیچر کا نام معلوم ہی نہیں تھا اس لیے میں اس مضمون میں فیل ہوگیا‘۔

28 سالہ کارتک نے بتایا کہ اداکاری کے باعث ان کی تعلیم ادھوری رہ گئی تھی لیکن ان کی ماں نہیں چاہتی تھیں کہ وہ کم پڑھے لکھے اداکار بنیں اس لیے انہوں نے اپنی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پیار کا پنچ نا مہ 2‘ کے بعد اپنی انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کی۔

مزید : تفریح