برٹش ایئر ویز نے سپیڈ کے ریکارڈ توڑ دیے، طیارے نے5 گھنٹے سے بھی کم وقت میں نیو یارک سے لندن پہنچ کر ورلڈ یکارڈ بنادیا

برٹش ایئر ویز نے سپیڈ کے ریکارڈ توڑ دیے، طیارے نے5 گھنٹے سے بھی کم وقت میں نیو ...
برٹش ایئر ویز نے سپیڈ کے ریکارڈ توڑ دیے، طیارے نے5 گھنٹے سے بھی کم وقت میں نیو یارک سے لندن پہنچ کر ورلڈ یکارڈ بنادیا

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برٹش ایئر ویز کی ایک پرواز نے فضائی سفر کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے نیو یارک سے لندن کا سفر 5 گھنٹے سے بھی کم سفر میں مکمل کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برٹش ایئر ویز کا بوئنگ 747 طیارہ نیو یارک کے جون ایف کینیڈی ایئر پورٹ سے رات کو 11 بج کر 20 منٹ پر روانہ ہوا ، طیارے نے سب سونک رفتار پکڑی اور 1290 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے یہ سفر 4 گھنٹے 56 منٹ میں مکمل کیا ، طیارہ صبح 5 بج کر 12 منٹ پر ہیتھرو ایئر پورٹ پر لینڈ ہوا تو دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

برٹش ایئر ویز کا طیارہ لینڈ ہونے کے صرف ایک منٹ بعد ورجن اٹلانٹک کا طیارہ ایئر بس A350 بھی ہیتھرو ایئر پورٹ پر لینڈ ہوا جبکہ اسی ایئر لائن کے دوسرے طیارے نے تین منٹ بعد اپنا سفر مکمل کیا۔ تینوں طیاروں نے تیز سمندری ہواﺅں کے باوجود اتنی رفتار میں سفر کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی