ایفی ایوارڈز: دوسرا جیوری راؤنڈ کراچی میں اختتام پذیر

ایفی ایوارڈز: دوسرا جیوری راؤنڈ کراچی میں اختتام پذیر

  



  

کراچی(پ ر)ایفی ایوارڈز پاکستان کا آخری جیوری راؤنڈ کراچی میں 7 فروری 2020ء کو منعقد ہوا۔ پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی (پی اے ایس) کے زیر اہتمام سالانہ پروگرام میں غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے مارکیٹنگ کے آئیڈیاز کو زیر غور لایا گیا۔ ایفی ایوارڈز کو دنیا بھر میں اشتہاری صنعت میں معتبر وقار سمجھا جاتا ہے۔ اس سال کے مقابلہ میں دوسرا مقابلہ ایفی پاکستان بینر کے تحت ستمبر 2019ء میں شروع ہوا۔ پہلے جیوری راؤنڈ کا انعقاد 17 اور 18 جنوری کو ہوا جس میں 76 جیوری ممبران نے 214 اندراج کئے۔ ایفی کاآخری مرحلہ میں 56 افراد جن میں صنعتوں کی ایک بڑی رینج سے ماہر اور تجربہ کار افراد شامل تھے، 87 شارٹ لسٹ انٹریز کا جائزہ لینے کے لئے اکٹھے ہوئے۔ جیوری راؤنڈ سیشنز Kantar پاکستان کے زیر اہتمام تھے۔منصفین سے خطاب کرتے ہوئے PAS کے فاؤنڈنگ ممبر اورایفی ایوارڈز 2020ء کے لئے جیوری چیئر طارق اکرام نے معززین کے تمام ممبران کے عزم اور جوش کو سراہا۔ایک اور انعام کے حصول کے لئے ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے متعدد صنعتوں کے برانڈز نے اپنی بہترین مارکیٹنگ مہمات پیش کیں۔

ہر اندراج کی تشخیص چار اہم شعبوں یعنی چیلنج اور مقاصد، بصیرت اور حکمت عملی، تخلیقی عمل اور نتائج کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ جیوری ممبران ہر مہم کے لئے اجتماعی اسکور کا تعین کرنے کیلئے بصری ریلز کے ساتھ تحریری خلاصہ کا شمار کرتے ہیں۔ ایوارڈ شو 11 اپریل 2020ء کو منعقد ہوگا جہاں گولڈ، سلور اور برونزی کیٹیگریز کے فاتحین کو دوسرے ایفی ایوارڈز پاکستان میں اعزاز دیا جائے گا۔ اس حوالے سے تقریب میں صحافیوں، اعلیٰ اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز، میڈیا ایجنسیوں اور متعلقہ صنعتوں سے تعلق رکھنے والے معزز پروفیشنلز شرکت کریں گے۔ ایفی پاکستان کے فائنل میں شرکت کرنے والے اور فاتحین کو گلوبل ایفی انڈیکس میں شامل ہونے کا موقع بھی میسر آئے گا جو مارکیٹ کے موثر ہونے کی جامع عالمی رینکنگ میں سے ایک ہے۔ ایفی پاکستان ایک عالمی ایوارڈ پروگرام کا حصہ ہے جس میں 50 قومی، چار علاقائی اور ایک عالمی ایوارڈ شامل ہے۔ اس کا مقصد موثر مارکیٹنگ کے جدید ترین اور کامیاب پیشہ ور افراد کو اجاگر کرنا ہے اور یہ اس کامیابی کی علامت ہے جس کا دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر احترام کیا جاتا ہے۔

مزید : کامرس