یورپین سٹاک مارکیٹس میں مندا
لندن(اے پی پی) یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر مندی رہی جس کی وجہ چین میں کورونا وائرس کے باعث پیداواری و تجارتی سرگرمیوں کا متاثر ہونا اور ایشین سٹاکس کا گرنا ہے۔ لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس پیر کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 0.3 فیصد گر کر 7445.61 پوائنٹ رہا۔ فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.2 فیصد گر کر 13487.32 پوائنٹ رہا۔
جبکہ پیرس کا سی اے سی40 انڈیکس 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 6012.38 پوائنٹ رہا۔