آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان،کوئی پاکستانی نہیں

آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان،کوئی پاکستانی نہیں

  



دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے انڈر19ورلڈ کپ کے اختتام پر ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کردیا جس میں حیران کن طور پر سیمی فائنلسٹ پاکستانی ٹیم کا ایک بھی کھلاڑی شامل نہیں ہے، بنگلہ دیش کے اکبر علی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم میں بھارت کے تین،بنگلہ کے تین،ویسٹ انڈیز کے دو،افغانستان کے دو،سری لنکا اور کینیڈا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں بھارت کے یشوی جسوال،روی بشنی،کارتک تیگی،بنگلہ دیش کے محمد الاحسن جوئے،شہادت حسین،افغانستان کے ابراہیم زردان،شفیق اللہ غفاری،سری لنکا کے روندورشناتھا شامل ہیں۔ٹیم میں ویسٹ انڈیز کے نعیم ینگ،جیڈن سیلزشامل ہیں۔ ٹیم میں بارہویں کھلاڑی کے طور پر کینیڈا کے عاقل کمار کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی