آلو کے کاشتکار برداشت سے 15روز قبل بیلیں کاٹ لیں، محکمہ زراعت

آلو کے کاشتکار برداشت سے 15روز قبل بیلیں کاٹ لیں، محکمہ زراعت

  



فیصل آباد (اے پی پی) محکمہ زراعت نے آلو کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فصل کی برداشت سے 15روز قبل بیلیں کاٹ دیں کیونکہ اس سے آلو سخت جان ہوجاتے ہیں اور وہ کولڈ سٹوریج کے دوران نہیں گلتے۔ محکمہ کے ترجمان نے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ آلو کی برداشت صبح کے وقت کریں جب درجہ حرارت کم ہو کیونکہ زیادہ درجہ حرارت میں آلوؤں کے گلنے سڑنے کا زیادہ امکان ہو تا ہے۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر برداشت کے بعد زمیندار آلوؤں کو ڈھیر کی صورت میں جمع کرلیتے ہیں جس سے ہو اکا گزر نہ ہونے کی وجہ سے آلو نہ صرف گلتے ہیں بلکہ درجہ حرارت زیادہ ہونے کی بناء پر خشک ہو کر بد شکل بھی ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ ڈھیر کے اندر ہوا کے گزرنے کیلئے ڈکٹ لگائیں اورڈکٹ کو صبح کے وقت بند کردیں تاکہ گرم ہوا کا گزر نہ ہوسکے اور رات کے وقت کھول دیں۔

تاکہ ٹھنڈی ہوا گزر سکے۔

مزید : کامرس