جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنیوں کی چین میں پیداواری سرگرمیاں جلد شروع ہونے کا امکان

جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنیوں کی چین میں پیداواری سرگرمیاں جلد شروع ...

  



سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنیوں کی جانب سے چین میں اپنی پیداواری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا امکان ہے۔ صنعتی شعبے سے تعلق رکھنے والے حکام نے بتایا کہ چین میں کورونا وائرس کے باعث لیونر نیو ایئر(نیا قمری سال) کی تعطیلات کو توسیع دے دی گئی تھی تاہم اب پیداواری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ادھر کورین سام سنگ الیکٹرانکس نے چینی علاقے سوزو کے اپنے پلانٹ میں پیداواری سرگرمیاں پیر سے جبکہ تیانجن ٹی وی پلانٹ میں 19 فروری سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے؎۔

تاہم یہ عمل علاقائی حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔ایل جی الیکٹرانکس نے بھی چینی علاقوں تیانجن، ہانگزو اور چن ہوانگڈومیں واقع اپنے پلانٹ پر پیداواری سرگرمیوں کے آغاز کے لیے حکام کی اجازت کی منتظر ہے۔یاد رہے کہ چین میں نئے قمری سال کی ہفتے بھر پر مشتمل تعطیلات 25 جنوری کو شروع ہوتی ہیں تاہم ملک میں کورونا وائرس کے باعث ان میں 9 فروری تک توسیع کردی گئی تھی۔

مزید : کامرس