قادیانیوں کے نام مسلم ووٹر لسٹوں سے نکالے جائیں،عبداللطیف خالد

قادیانیوں کے نام مسلم ووٹر لسٹوں سے نکالے جائیں،عبداللطیف خالد

  



لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ متعدد مقامات پر قادیانیوں نے جعل سازی کرکے مسلم ووٹر لسٹوں میں اندراج کرایا جوکہ انتہائی قابل مذمت اور شرانگیز ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاکہ قادیانیوں کی اس غیر قانونی حرکت کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے ان کے نام مسلم ووٹر لسٹوں سے خارج کیے جائیں اور ان کا اندراج غیرمسلم اقلیتی لسٹوں میں کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ قادیانی ملکی آئین کو تسلیم نہ کرکے بغاوت کے مرتکب ہورہے ہیں،ریاست ان کے ساتھ باغیوں جیسا سلوک کرے۔انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کے کارکن اپنے اپنے حلقوں میں جاکر ڈسپلے سنٹر پر ووٹر لسٹوں کی جانچ پڑتال کریں۔

جہاں کہیں ایسی دھوکہ دہی کی گئی ہواس کی فوراً نشاندہی کریں تاکہ قادیانیوں کی اس سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4