حکومت کا200ارب کے ٹیکس لگانے کامنصوبہ ظالمانہ ہے،عزیز الرحمن چن

حکومت کا200ارب کے ٹیکس لگانے کامنصوبہ ظالمانہ ہے،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت کا 200 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا منصوبہ ظالمانہ اقدام ہے بجلی گیس مہنگی کرکے سے عوام کی زندگی اجیرن بنائی جا رہی ہے حکومت آئی ایم ایف کی باندی بن چکی ہے ایک کروڑ نوکریوں اور 50لاکھ گھر بنانے کے بعد 50 ہزار پرچون کی دکانیں بنانے کاحکومتی اعلان عوام کے لئے ایک نیا لالی پاپ ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی و بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔


آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ہدایت پر بننے والی حکومتی اقتصادی پالیسیوں و اقدامات کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔


بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے عوام کے مسائل سے حکومت کو کوئی سروکار نہیں۔