ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری

    ایل ڈبلیو ایم سی کا شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری

  



لاہور(پ ر)چیئر مین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر شہرمیں صفائی آپریشن جاری۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں جاری صفائی آپریشن و انتظامات کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد نے گلبرگ،فردوس مارکیٹ،علی زیب روڈ،ظہور علیہی روڈ،شاہ جمال، شادمان،جیل روڈ، فیروزپور روڈ،چوبرجی،ساندہ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔وزٹ کے دوران ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے ترک کنٹریکٹرز کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت کو فیلڈ میں یقینی بنانے اور صفائی آپریشن کو مزید موئثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔ شہر میں صفائی کی صور تحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ورکرز سمیت تمام انتظامیہ ہمہ وقت شہریوں کی خدمت کے لئے حاضر ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہر افسر اپنے اپنے علاقے کا ذمہ دار ہے۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کے لئے تمام تر وسائل کو بر وے کار لایا جائے گامگر صفائی قائم رکھنے میں شہری بھی ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں۔جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ سر گرم عمل ہے مگر محکمہ کی کار کردگی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ کوڑا کرکٹ کو جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہری صفائی عملے سے تعاون کریں اور ذمہ دار شہری کے طور پر کوڑا کرکٹ قریبی کوڑے دان میں ڈالیں اور صفائی سے متعلق شکایات کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4