قومی وسائل سے صوبوں کو پورا حق دیا جائے،الطافشاہد

    قومی وسائل سے صوبوں کو پورا حق دیا جائے،الطافشاہد

  



لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ فیڈریشن کی مضبوطی کیلئے قومی وسائل میں سے صوبوں کوان کاجائزحق دیا جائے۔قوم آپس میں مزید منقسم نہ ہواسلئے ریاست کے دستیاب وسائل کی منصفانہ تقسیم کرناہوگی۔پی ایس پی کے بانی ومرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال ایک فرض شناس قومی لیڈراوربلوچ عوام کے نبض شناس ہیں۔پی ایس پی کی قیادت چاروں صوبوں کے عوام کوآپس میں جوڑنے اوراستحصالی قوتوں کاشکنجہ توڑنے کیلئے کوشاں ہے۔اہل کراچی کیلئے جودرد ہمارے قائدسیّدمصطفی کمال اورانیس احمدقائم خانی کے قلوب میں ہے وہ شدت کوئی دوسراسیاستدان محسوس نہیں کرسکتا۔

پی ایس پی کی قیادت صوبوں اورمادروطن کے ناداروں کی محرومیوں کامداواکروانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ وہ پارٹی آفس میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔سینئر نائب صدر مرزافیصل محمود،سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر،جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ شہرقائدؒ کی موجودہ انتظامی ابتری اورشہریوں کے احساس کمتری کامرکزی مجرم کون ہے،اسے فوری انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے۔کراچی کے دیرینہ مسائل سے مجرمانہ چشم پوشی کرنااوردانستہ اس شہر کوپسماندہ رکھنا درحقیقت پاکستان کے روشن مستقبل پرشب خون مارنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4