محنت کشو ں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں،انصر مجید

  محنت کشو ں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں،انصر مجید

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہم پنجاب میں لیبرز کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اصلاحات کر رہے ہیں، لیبرز کو اس کا اصل مقام دینے کے لئے کوشاں ہیں، مزدور کو مزدور نہیں ورکر کے نام سے منسوب کیا جائے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لیبر و ہیومن ریسورس پنجاب انصر مجید خان نے نائب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ ڈاکٹر خالد یاسین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کرپشن کی ہر ادارے سے خاتمہ کی جدوجہد شروع کر رکھی ہے جس کے لئے ہمیں عوام کے تعاون کی ضرورت ہے میرے دروازے عوام کے مسائل حل کے لئے کھلے ہیں ہم سوشل سیکورٹی نیٹ ورک کو بھی مکمل طور پر فعال کر رہے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں جلد ہی ضلع چنیوٹ کا دورہ کروں گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4