دوسرے صوبوں میں بھی انسانی حقو ق کے سیل بنائے جائیں گے،اعجاز عالم

دوسرے صوبوں میں بھی انسانی حقو ق کے سیل بنائے جائیں گے،اعجاز عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق وا قلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین سے نیو منسٹر بلا ک کے دفتر میں امریکی قونصل کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف ہیری ایچ جیکر اور اسپیشلسٹ صد ف سعد پر مشتمل وفد سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان بالخصوص پنجاب میں مذہبی آزادی کو آگے بڑھانے، بین المذاہب مکالمہ کو فروغ دینے اور پنجاب کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر ملکر کام کرنے کے حواے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پنجاب ٹریٹی ایمپلی پینٹیشن کے سربراہ بیرسٹر سعید ناصر نے وفد کو محکمانہ امور بارے تفصیلی طور پر بتایا کہ پنجاب میں محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور میں قائم ٹریٹی سیل کی تعریف بین الاقوامی سطح پر ہورہی ہے اور بہت جلد دوسرے صوبوں میں بھی وفاق کی مدد سے سیل بنائے جائیں گے۔ تاکہ انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ حال ہی میں یو این ڈی پی کے وفد سے ایک ملاقات ہو چکی ہے اور مستقبل میں ملکر کام کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے وفد کو بتایا کہ مینارٹی ایمپاورمنٹ پیکج اپنے اختتامی مراحل میں پہنچ چکا ہے جو کہ پنجاب میں بسنے والی تمام مذہبی اقلیتوں کو بااختیار بنانے میں منفرد اہمیت کا حامل ہو سکے گا۔

انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ریاستی ذمہ داری ہے جبکہ محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور کے پلیٹ فارم سے رنگ و نسل کی تفریق کیئے بغیر اپنے محدود وسائل سے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ جنوری 2019میں انٹرفیتھ ہارمنی کو وزارت کا حصہ بنانے کے بعد معاشرے میں امن قائم کرنے اور نفرتوں کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے انٹرفیتھ پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں تاکہ ایک پر امن معاشرے کی تشکیل کی جا سکے۔