وقت کی پابندی نہ کرنے والے سندھ سیکریٹر یٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم

وقت کی پابندی نہ کرنے والے سندھ سیکریٹر یٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم

  



کراچی(آئی این پی) وزیراعلی مراد علی شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ کے دورے کے دوران غیر حاضر افسروں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فسران دس بجے تک نہیں آتے توانہیں نوکری سے فارغ کیا جائے،افسران نہیں آئیں گے توعملہ کیسے موجود ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کراچی میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے بعد وزیراعلی مراد علی شاہ اچانک سندھ سیکریٹریٹ پہنچے اورایکسائز ڈپارٹمنٹ، ہوم ڈپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے دورے پر متعلقہ وزیر، سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری آفس میں موجود نہ تھے جبکہ سیکریٹری لیبر رشید سولنگی بھی غیر حاضر تھے، افسروں کی عدم موجودگی پر مراد علی شاہ نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔دورے کے موقع پر سیکریٹری لیبر کے اسٹنٹ نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ سیکریٹری لاڑکانہ گئے ہیں جبکہ تھوڑی دیر بعد سیکریٹری لیبر بھی دفتر پہنچ گئے۔

مراد علی شاہ اظہار برہمی

مزید : علاقائی