4چینی فوجیوں پر 14کروڑ امر یکیوں کا ڈیٹا چرانے کا الزام، مقدمہ درج

4چینی فوجیوں پر 14کروڑ امر یکیوں کا ڈیٹا چرانے کا الزام، مقدمہ درج

  



واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) چین کی لبریشن آرمی کے چار ارکان پر امریکہ کی تقریباً آدھی آبادی کا حساس ڈیٹا چرانے کا الزام لگا کر ا ن کیخلاف اٹلانٹا کی وفاقی عدالت میں مقد مہ درج کرا دیا گیا۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق یہ تاریخ میں ہیکنگ کے سب سے بڑے و ا قعات میں سے ایک ہے۔ استغاثہ کے مطابق فلوریڈا ریاست کے صدر مقام ا ٹلانٹا میں امریکی شہریوں کے کریڈٹ کا ریکارڈ رکھنے والی ایک کمپنی ”ایکوافیکس“ کے پورے نیٹ ورک کو توڑ کر اس کا حساس ڈیٹا چرا لیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل ولیم باز نے ایک بیا ن میں بتایا اس کا ر ر وائی سے تقریباً ساڑھے چودہ کروڑ شہری متاثر ہوئے جن کے نام، سوشل سکیورٹی نمبر، پیدائش کی تاریخیں اور دیگر حساس معلومات کو کامیابی سے حاصل کر لیا گیا گیا، یہ مقدمہ ایک ایسے وقت درج ہوا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ چین کے امریکہ میں بڑھتے ہوئے معاشی و سیاسی اثر و ر سوخ سے خبردار کر رہی ہے۔

چینی فوجی

مزید : علاقائی