سعودی عرب، ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی پر قید و جرمانے کی سزا کا قانون منظور

    سعودی عرب، ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی پر قید و جرمانے کی سزا کا قانون ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ریاض(اے پی پی) سعودی قانون مجلس شوریٰ نے ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی کی سزا دس برس تک قید اور 30 ملین تک جرمانہ کر دیا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی مجلس شوریٰ نے حال ہی میں اس قانو ن کی منظوری دی ہے جس کے تحت ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی کی سزا دس برس تک قید اور 30 ملین تک جرمانہ کا جائے گا۔ نئے قانون کے مطابق درختوں، پودوں، جڑی بوٹیوں، نباتات کو کاٹنا، انہیں اکھاڑنا، انہیں منتقل کرنا، ان کے پتے جھاڑنا یا ان کی مٹی ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا یا ان کا کاروبار کرنا یا ان کی بیخ کنی کرنا ماحولیاتی جرائم تصور کئے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -