بدعنوانی،ناقص کارکردگی پر متعدد جیل ملازمین نوکری سے فارغ

    بدعنوانی،ناقص کارکردگی پر متعدد جیل ملازمین نوکری سے فارغ

  



لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران فرائض میں غفلت و دیگر بد عنوانیوں میں ملوث متعدد ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ تصور اقبال کو ڈیوٹی میں غفلت پر ”سنشور“کی سزا۔ آفس اسسٹنٹ مظہر نقوی،سینئر کلرک امداد حسین، وارڈرعمر قمر، وارڈرامجد اور وارڈر عابد ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر”سنشور“ کی سزا۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ معظم علی ڈیوٹی میں غفلت پرنوکری سے برخاست۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل گوجرانولہ محمد فیصل امتیاز کو ڈیوٹی میں کوتاہی پر ”تین سال کی سروس ضبط“ کرنے کی سزا۔ سنٹرل جیل گوجرانولہ کے سابقہ امجد علی،سابقہ وارڈر سنٹرل جیل ساہیوال آصف غفور، وارڈ ڈرسٹرکٹ جیل خانیوال شوکت، سابقہ خاکروب ڈسٹرکٹ جیل جھنگ بابرو دیگرکی ایپلیں مستردکردی گئیں۔

مزید : علاقائی