ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

  



لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، زیورات اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے حیدر کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ 40 ہزار،زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں۔سول لائنز میں 4 ڈاکو فہیم کے گھر سے اسلحہ کے زور پر 3 لاکھ 20 ہزار،کاہنہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر مقصود اور اس کی فیملی سے 1 لاکھ کی نقدی۔موبائل اور زیوارات،ساندہ میں ڈاکو محبوب اور اس کی فیملی سے 1 لاکھ 45 ہزار کی نقدی زیورات موبائل فون،مزنگ میں ڈاکو منظور سے 80 ہزار نقدی موبائل فون، شاہدرہ سے حسن سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 45ہزار نقدی اور موبائل فون اور گرین ٹاون میں جاوید سے 33 ہزار روپے چھین لیے گئے،گلشن راوی اور سبزاہ زار سے گاڑیاں اور اکبری گیٹ،ٹاون شپ اور ملت پارک سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید : علاقائی