کبڈی ورلڈ کپ،سی سی پی اوکاپنجاب سٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    کبڈی ورلڈ کپ،سی سی پی اوکاپنجاب سٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشنز بابر سعید نے پنجاب سٹیڈیم کا دورہ کر کے ورلڈ کپ کبڈی کے میچز کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاون اعجاز رشید نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ دوسرے روز کے کبڈی ایونٹس کے لئے اضافی سکیورٹی اقدامات کئے ہیں۔ پولیس کبڈی میچز کے دوران اور ایونٹس کے اختتام پر الرٹ رہے گی۔ سٹیڈیم کے قریب سرکاری سٹاف سمیت کسی کو پارکنگ کی اجازت نہیں۔

مزید : علاقائی