آرایس ایس کے غنڈے بپھر گئے، مہاتماگاند ھی کا مجسمہ بھی توڑ ڈالا

آرایس ایس کے غنڈے بپھر گئے، مہاتماگاند ھی کا مجسمہ بھی توڑ ڈالا

  



نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں آر ایس ایس کے غنڈوں نے تاریخی مقام پر نصب مہاتما گاندھی کا مجسمہ گرا دیا،تشدد اور انتہا پسندی کے پیرو کاروں کی ہمت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ وہ کھلے عام گاندھی کو برا بھلا کہتے رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ جھاڑ کھنڈ کے شہر ہزاری باغ میں پیش آیا، مجسمہ دریائے کنر کے کنارے گاندھی گھاٹ پر نصب تھا جہاں گاندھی کے جسم کی راکھ بہائی گئی تھیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے جائے وقوع پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ایم ایل اے سے فنڈز کے لیے درخواست کی جائے گی تاکہ اس مقام پر سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب کیا جائے۔

گاندھی کا مجسمہ

مزید : علاقائی